ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / چین میں شدید بارشوں سے تباہی، 56افراد کی جا چکی ہے جان

چین میں شدید بارشوں سے تباہی، 56افراد کی جا چکی ہے جان

Tue, 04 Jul 2017 21:36:59  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی چین میں شدید بارشوں کی وجہ سے 56لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 22لاپتہ ہیں،بھاری بارش کی وجہ سے دریاؤں کی آبی سطح بڑھ گئی اور شہروں میں پانی گھس آیا ہے۔ٹریفک اور بجلی کا نظام کو مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے۔چین کے شہری امور کی وزارت نے منگل کو بتایا کہ کئی شہروں میں گرجمعہ سے اب تک 48.6سینٹی میٹر (19انچ)بارش درج کی گئی ہے۔وزارت نے بتایا کہ بھاری بارش کی وجہ سے کسی نہ کسی طریقے سے 95لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔جنوبی صوبے کے ہنان میں بڑی دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گیا ہے۔پیر کو بارش کی وجہ سے چین گدو واقع ہوائی اڈے کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک کے لئے بند رکھا گیا۔
 


Share: